یونٹی فوڈز کا با اختیار کسان پروگرام،500کاشتکار مستفید

یونٹی فوڈز کا با اختیار کسان پروگرام،500کاشتکار مستفید

کراچی(بزنس ڈیسک)یونٹی فوڈز نے اپنے ماتحت ادارے یونٹی پلانٹیشنز کے ذریعے فخریہ طور پر’’با اختیار کسان‘‘پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ بنیادی اقدام ملک بھر میں کسانوں کو جدید زراعت، اعلیٰ معیار کے بیجوں اور کھاد میں جدید تکنیکی مہارت فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہے ۔

 یونٹی پلانٹیشنز کا مقصد فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، مالی خود مختاری بڑھانے اور پائیدار آمدن کو فروغ دینا ہے ۔اب تک یونیٹی پلانٹیشنز کے کارپوریٹ فارمنگ اقدام کے تحت تقریبا 500 کسان اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔ بااختیار کسان پروگرام زرعی طریقوں میں بڑی تبدیلی لانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔پروگرام کے تحت کسانوں کو مسلسل تکنیکی تربیت فراہم کی جاتی ہے ، کاشتکاری کے جدید طریقوں اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں سکھایا جاتا ہے ۔ یونٹی فوڈز کے سی ای او فرخ امین نے کہا کہ بااختیار کسان پروگرام پاکستان کے زرعی شعبے میں ہمارے عزم کا ثبوت ہے ۔ ہم کسانوں کو ضروری ٹولز اور معلومات سے لیس کرکے نہ صرف غذائی تحفظ کو بڑھا رہے ہیں بلکہ اپنے لوگوں اور نئی نسلوں کیلئے ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل بھی تشکیل دے رہے ہیں ۔یونٹی فوڈز اپنی کاوشوں میں وسعت لارہا ہے اور اس حوالے سے کمپنی پاکستان میں غذائی تحفظ کو فروغ دینے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہے ۔با اختیار کسان پروگرام کی اہمیت کسی بھی اقدام سے زیادہ ہے ۔ یہ بنیادی طور پر اعتماد، تعاون اور مشترکہ ترقی پر مبنی کسانوں کی ترقی کی تحریک ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں