اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے دھچکا ،عاطف اکرام

اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت  مسلمہ کیلئے دھچکا ،عاطف اکرام

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے دھچکا ہے ، فلسطین کے عوام ظلم و بربریت کے خلاف توانا آواز سے محروم ہوگئے ۔

 ایک بیان میں صدر فیڈریشن نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے دھچکا ہے ،اسماعیل ہنیہ نے اپنی تمام زندگی آزادی فلسطین کیلئے وقف کی، اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے کئی افراد غزہ پر اسرائیلی جارحیت دوران شہید ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں