جھانوی کپور کی نئی فلم’’الجھ ‘‘ کو نمائش کی اجازت

 جھانوی کپور کی نئی فلم’’الجھ ‘‘  کو نمائش کی اجازت

ممبئی(شوبزڈیسک)انڈین سینسر بورڈ نے بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ‘الجھ’ کو نمائش کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو ‘یواے’ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے اور دو گھنٹے 14 منٹ دورانیے کی فلم میں کوئی کٹ نہیں لگایا گیا البتہ مختلف مقامات پر نازیبا الفاظ کو میوٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔فلم کی ریلیز 5 جولائی 2024 میں شیڈول تھی لیکن کچھ ناگزیر وجوہات سے ‘الجھ’ کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔ ‘الجھ’ 5 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں