سڈنی حملہ:پولیس، انٹیلی جنس اداروں کا جامع جائزہ لینے کا حکم

 سڈنی حملہ:پولیس، انٹیلی جنس اداروں کا جامع جائزہ لینے کا حکم

اداروں کے اختیارات، ڈھانچہ، حکمت عملی ، اشتراک پر غور ہو گا:وزیراعظم متاثرین کی یاد میں 1 منٹ کی خاموشی،البانیز کی آمد پر یہودیوں کا غصے کا اظہار

سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے 14دسمبر کو بونڈائی بیچ میں یہودی تہوار پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کا جامع جائزہ لینے کا حکم دے دیا ۔وزیرِاعظم نے کہا کہ جائزے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا سکیورٹی اداروں کے پاس شہریوں کی حفاظت کے لیے مناسب اختیارات، ڈھانچے اور معلومات کی شراکت  داری موجود ہے۔

واضح رہے فائرنگ کے واقعے میں ملزم ساجد اکرم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا جبکہ بیٹا نویداکرم ہسپتال میں پولیس کے زیرنگرانی ہے۔ حملے میں ملزم ساجد سمیت16افراد ہلاک ہوئے ۔دوسری جانب آسٹریلیا میں اتوار کو سوگواروں نے بونڈائی بیچ حملے کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز جب یادگاری تقریب میں پہنچے تو انہیں ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا یہ آسٹریلیا کی یہودی برادری کی جانب سے اپنی حکومت کے خلاف غصے کا اظہار تھا، جو گزشتہ چند مہینوں میں یہودی مخالف حملوں میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں