بھارتی کرنل رشوت کیس میں گرفتار 2 کروڑ 26 لاکھ روپے برآمد
نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور ایک شہری ونود کمار کو رشوت اور مجرمانہ سازش کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ملزم کرنل سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 26 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ کرنل شرما دفاعی پیداوار کے محکمے میں ڈپٹی پلاننگ آفیسر کے عہدے پر فائز تھے اور نجی کمپنیز اور ایکسپورٹرز سے رشوت وصول کر کے انہیں سرکاری ٹینڈرز اور فوائد دلانے میں مدد فراہم کرتے تھے۔ 18 دسمبر کو ان سے تین لاکھ روپے رشوت برآمد ہوئی۔ سی بی آئی نے نئی دہلی، جموں اور سری گنگا نگر میں چھاپے مار کر مجموعی طور پر دو کروڑ 23 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔ عدالت نے دونوں ملزموں کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔