بنگلہ دیش نے بھارتی سکیورٹی اہلکار کو سرحد پار کرنے پر گرفتار کرلیا
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیشی فوج نے بھارتی سکیورٹی اہلکار کو سرحد پار کرنے پر گرفتار کرلیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کو بنگلہ دیشی حدود سے حراست میں لے کر آرمی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی اہلکار کی شناخت بیڈ پرکاش کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی ایک سو چوہترویں بٹالین سے ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق گرفتار بھارتی اہلکار کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔