متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے 5شہریوں کو لوٹ لیا
نعیم 1لاکھ 70ہزار ، پرویز 1لاکھ55ہزار روپے اور موبائل سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے 5شہریوں کو لوٹ لیا۔ گجرپورہ میں نعیم سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاؤن میں پرویز سے 1لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاؤنی میں مزمل سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، باٹاپور میں امجد سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی
روڈ میں غفران سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے مستی گیٹ اور غازی أٓباد سے 2 گاڑیاں جبکہ سمن أٓباد ،رنگ محل اور لیاقت أٓباد سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔