کراچی :فائرنگ ، ایک نوجوان جاں بحق، 6 زخمی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم اسٹیل مل پھاٹک کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مہران ہائی وے جنگل کی جانب مبینہ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہوئے ، جن میں سے ایک جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہو گیا جبکہ 18 سالہ نوجوان زیر علاج ہے ۔ حسینی چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 12 سالہ روشنی دختر اختر زخمی ہو گئی۔