طلاق افواہیں، ایشوریا ، بیٹی اور شوہر کے بغیر بیرون ملک روانہ

 طلاق افواہیں، ایشوریا ، بیٹی اور شوہر کے بغیر بیرون ملک روانہ

نیویارک(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے بغیر بھارت سے بیرون ملک چلی گئیں۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ دسمبر 2023 میں مختلف بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا ہے ، تاہم ابھی تک سٹار جوڑی سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے طلاق کی خبروں پر لب کُشائی نہیں کی ہے ۔طلاق کی خبروں کے دوران ہی اب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی اور شوہر کے بغیر ہی چھٹیاں گزارنے کے لیے بیرون ملک چلی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے بچن نیویارک میں موجود ہیں جس کی تصدیق اداکارہ کی مداح نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرکے کی۔جیری رینا نامی مداح نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایشوریا رائے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ اُنہوں نے نیویارک میں اداکارہ سے ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں