روس :جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا تیسرا مرحلہ شروع

روس :جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا تیسرا مرحلہ شروع

ماسکو(اے ایف پی)روس نے کہا ہے کہ اسکی فورسز نے گزشتہ روز ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق مشقوں کے تیسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے ۔

وزارت دفاع نے کہا کہ یہ مشقیں وسطی اور جنوبی فوجی اضلاع میں شمالی قفقاز کی کئی جمہوریہ اور الحاق شدہ کریمیا میں ہو رہی ہیں ۔ اس مرحلے میں سکندرایم میزائل سسٹم اور مختلف طیاروں کی تربیت شامل ہے ۔ فوجی اہلکار وں کو خصوصی گولہ بارود حاصل کرنے ، میزائل سسٹم اور ہوائی جہاز سے لیس کرنیکی تربیت دی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں