کراچی منتقل ہوئے تو کسی نے رابطہ تک نہ کیا :افضل ریمبو

کراچی منتقل ہوئے تو کسی نے رابطہ تک نہ کیا :افضل ریمبو

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکار افضل خان عرف ریمبو نے کراچی والوں کے سرد رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کام کے سلسلے میں گزشتہ برس کراچی منتقل ہوئے ، یہاں ملنے جلنے کا وہ رجحان نہیں جیسا لاہور میں ہے ۔۔۔

 ہم کراچی میں تقریباً سب کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور سب ہمارے دوست ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر چند ایک افراد کے سوا کسی نے بھی ہمیں خوش آمدید نہیں کہا، صرف اسماء عباس تھیں جنہوں نے ہمارا استقبال کیا۔ بہروز سبزواری نے مجھے ذاتی طور پر فون کیا، جبکہ جویریہ سعود اور سعود قاسمی، جو ہمارے لیے خاندان کی طرح ہیں، انہوں نے ہماری بہت مدد کی، ہمارے لیے گھر ڈھونڈا اور سیٹل ہونے میں ساتھ دیا۔ ان کے علاوہ کسی نے نہ رابطہ کیا اور نہ ہی دعوت دی۔ ہم لوگ محفلوں اور ملنے جلنے کے شوقین ہیں، لیکن یہاں ایسا کوئی رجحان نظر نہیں آیا، اسی لیے ہم جویریہ اور سعود کے ساتھ ہی وقت گزارتے ہیں۔ صاحبہ کو کراچی منتقل ہونے کے بعد اپنا سیلون بھی بند کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں