نشے میں دھت ڈرائیور نے گاڑی کو ٹکر مار دی، نورا فتحی زخمی

نشے میں دھت ڈرائیور نے  گاڑی کو ٹکر مار دی، نورا فتحی زخمی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی ممبئی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئیں۔۔

، حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ عالمی شہرت یافتہ امریکی ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ سن برن فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ ایک نشے میں دھت ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو زوردار ٹکر مار دی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ نورا کے سر میں چوٹ آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں