قم میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا

قم میں انتقام کی علامت  سرخ پرچم لہرا دیا گیا

تہران (آئی این پی )ایران کے دارالحکومت تہران میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد سرخ پرچم لہرا دیاگیا۔۔

ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے قم میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیاہے ، ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل(اہم شہر قم کی مسجد جمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرایا گیا۔اس سے قبل 2020 میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں