صدر اور وزیراعظم کی خوارج کے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خوارج کے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پذیرائی کی، شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے کہا پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔