ایم کیو ایم کی بھتہ خوری نہ روکنے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کراچی میں بھتہ خوری پھر بڑھنے کا دعویٰ کر دیا۔

فاروق ستار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت کو بھتہ خوروں کیلئے اقدامات لینے چاہئیں، بھتہ خور کا تعلق کسی جماعت سے بھی ہو ظاہر کرنا چاہئے، ہمارے پاس اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں گٹر کے ڈھکنوں کا بھی بڑا ایشو ہے، وزیراعظم سے 40 ارب روپے لائے ہیں، ڈھکن بھی لگائیں گے، انہوں نے نئے انتظامی یونٹس بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ملک میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں۔

فاروق ستار نے کراچی میں میئر کی کرسی چھیننے کا بھی الزام لگا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں