مولانا فضل الرحمان نے بھی نئے صوبوں کی حمایت کردی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے بھی نئے صوبوں کی حمایت کردی۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنیں تو مخالفت کی کوئی وجہ نہیں، صوبائی حکومتوں کو عوامی مفاد میں بلدیاتی نظام بنانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ آل پاکستان کانفرنس میں 27 ویں ترمیم کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں