امریکا نے وینزویلا کے صدر کے قریبی افراد پر بھی پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکومت نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے بعد ان کے قریبی افراد پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سے منسلک 7 افراد پر پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی امریکا نے مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا نے وینزویلا پر منشیات سمگلنگ اور بدعنوانی کے الزامات عائد کر رکھے ہیں، وینز ویلا نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امریکا پر وینزویلا کے تیل پر قبضے کا الزام عائد کیا ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں