سندھ میں آئینی عدالتوں کے بنچوں کی تشکیل کیلئے مسودہ قانون منظور
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں آئینی عدالتوں کے بنچوں کی تشکیل کیلئے مسودہ قانون منظور کر لیا گیا۔
حکم امتناع والے مقدمات کو ترجیحی طور پر سنا جائے گا، آئینی بنچز کے کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ میں الگ دفاتر قائم ہوں گے، آئینی بنچ ممکنہ حد تک 6 ماہ میں کیس پر فیصلہ کریں گے۔
آئینی بنچ کے سربراہ کو 2 لاکھ روپے ماہانہ اضافی اعزازیہ دیا جائے گا۔