ماں سے جدائی کا درد کبھی نہیں بھول سکتا:عمر شہزاد

ماں سے جدائی کا درد کبھی  نہیں بھول سکتا:عمر شہزاد

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار عمر شہزاد نے اپنی والدہ کے ساتھ گزرے خوشگوار لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی امّی سے جدائی کبھی نہیں بھول سکتا کیونکہ والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

میں ہر سانس کے ساتھ اپنی والدہ کو یاد کرتا ہوں اب ان کا انتقال ہوئے 9 سال ہوگئے ہیں لیکن جن کے ساتھ انسان نے ہر روز صبح اُٹھنے کے بعد اور پھر رات کو سونے سے پہلے اپنا وقت گزارا ہو اور اپنے دل کی ساری باتیں بتائی ہوں اُنہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں