فلم سٹار شان شاہد کی ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر وائرل
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکار شان شاہد نے پیرس اولمپکس 2024 میں سونے کا تمغہ جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم سے ملاقات کی۔
شان شاہد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اداکار کی بیٹی بہشت بھی موجود ہے ۔شان شاہد نے اپنی پوسٹ میں ارشد ندیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائی! ہم سب کو آپ پر فخر ہے ، میری بیٹی بہشت اور میں ہمارے چیمپئن کے ساتھ۔ یہ تصویر سوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہے ۔