اداکاری سے قبل اشتہاری ایجنسی میں میڈیا پلانر تھا:جان ابراہام

اداکاری سے قبل اشتہاری ایجنسی  میں میڈیا پلانر تھا:جان ابراہام

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ ایک اشتہاری ایجنسی میں میڈیا پلانر تھے ۔

ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ایم بی اے کی ڈگری کرنے کے بعد انہوں نے ایک اشتہاری کمپنی میں بطور میڈیا پلانر جاب شروع کی تھی۔ ان کی پہلی تنخواہ ساڑھے چھ ہزار تھی اور اس وقت ان کے اخراجات بھی بہت کم تھے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 1999 میں ان کے دوپہر کے کھانے کی قیمت صرف چھ روپے 25 پیسے ہوا کرتی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں