اداکارہ نمرہ خان کے اغوا کی کوشش ، واقعہ بتاتے رو پڑیں
کراچی (شو بز ڈ یسک ) اداکارہ نمرہ خان نے مزاحمت کرکے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔
نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں انکشاف کیا کہ ایک روز قبل انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی جسے انہوں نے مزاحمت کرکے ناکام بنا دیا۔ اداکارہ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے رو پڑیں۔نمرہ خان کے مطابق وہ ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کررہی تھیں کہ 3 مسلح افراد نے ان کے قریب گاڑی روکی اور اسلحے کے زور پر انہیں زبردستی کھینچ کر گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے خود مزاحمت کی اور فٹ پاتھ پر بھاگنا شروع کردیا جبکہ قریب موجود افراد میں سے کسی نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی۔ سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روکا اوراس میں موجود فیملی نے اور ہوٹل کے سٹاف نے میری مدد کی۔ میرا تمام پاکستانیوں سے سوال ہے کہ کیا جب پاکستان میں خواتین محفوظ نہیں تو ہمیں یوم پاکستان اس طرح منانا چاہیے ۔ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی بہن، بیوی، بیٹی اور والدہ پاکستان میں محفوظ ہیں۔ اس کا جواب نہیں میں ہے ۔