انٹرٹینمنٹ / شوبز کی دنیا:- قوم کو میرے جیسا دوسرا نہیں ملے گا:خلیل الرحمان قمر

قوم کو میرے جیسا دوسرا نہیں ملے گا:خلیل الرحمان قمر

 قوم کو میرے جیسا دوسرا نہیں ملے گا:خلیل الرحمان قمر

لاہور (شوبز ڈ یسک ) رائٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ اس قوم کو دوسرا خلیل الرحمن قمر نہیں ملے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نجی چینل کو انٹرویو میں خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ بلھے شاہ بھی ایک ہی تھا ، سعادت حسن منٹو بھی ایک ہی تھا اور خلیل الرحمن قمر بھی ایک ہی ہے ۔ اس قوم کو مجھ جیسا دوسرا نہیں ملے گا۔ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد دلبرداشتہ ہو گیا ہوں۔ وہ اب سوچ رہے ہیں کہ اس ملک میں مزید رہنا چاہیے یا نہیں۔ خدا سے دعا ہے کہ ہمت عطا کرے کیونکہ میں اس مٹی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ماریہ بی اسلامی اقدار کو بچانے جیسے بڑے مقصد کے لیے کام کررہی ہیں۔ اس کاز میں ، میں ماریہ بی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں