استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے

استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے

لاہور(شوبزڈیسک)موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے 27 برس بیت گئے۔

شہنشاہ قوالی نے فیصل آباد کے ایک قوال گھرانے میں 13 اکتوبر 1948 کو آنکھ کھولی، 16 سال کی عمر میں قوالی کا فن سیکھا، قوالی کے ساتھ غزلیں، کلاسیکل اور صوفی گیت بھی گائے۔ نصرت فتح علی خان 16 اگست 1997 کو لندن کے ایک ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں