ریمبو نے حقیقی زندگی میں ڈوبنے سے بچایا:صاحبہ کا انکشاف

ریمبو نے حقیقی زندگی میں ڈوبنے سے بچایا:صاحبہ کا انکشاف

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ و میزبان صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر اور سینئر اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے انہیں حقیقی زندگی میں ڈوبنے سے بچایا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ایک پراجیکٹ میں وہ سمندر میں شوٹنگ کرارہے تھے جس کے دوران انہیں لہریں بہا کر لے گئیں اور کسی کو پتہ نہ چلا۔ جب ریمبو ساحل پر پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ صاحبہ ٹیم کے ساتھ نہیں ہے تو ان کے اندر کا ہیرو جاگ گیا اور وہ مجھے ڈھونڈنے کیلئے سمندر میں کود پڑے۔ حقیقی زندگی میں متعدد بار جان ریمبو نے ہیرو بن کر ان کی جان بچائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں