ہارٹ اٹیک نہیں ہوا،ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوئی، آئمہ بیگ کی وضاحت

ہارٹ اٹیک نہیں ہوا،ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوئی، آئمہ بیگ کی وضاحت

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔

انسٹاگرام پر مختلف انسٹااسٹوریز شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے واضح کیا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انہیں بہت چاہتے ہیں اور بہت سارے لوگ ان کیلئے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ ان کا بی پی 88 سے 200 تک ہائی ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں