منوج باجپائی اور شرمیلا ٹیگور کی ’’گل موہر‘‘ کیلئے بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ

منوج باجپائی اور شرمیلا ٹیگور کی ’’گل  موہر‘‘ کیلئے بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی اورسینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی فلم ’گل موہر‘ نے 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے اطلاعات و نشریات کی وزارت نے جمعے کو نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں 70 ویں نیشل فلم ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کیا۔ 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین میں منوج باجپائی اور شرمیلا ٹیگور کی فلم ’گل موہر‘ بھی شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں