الکا یاگنک کا اے آر رحمان کو کمتر سمجھنے کا انکشاف

الکا یاگنک کا اے آر رحمان کو کمتر سمجھنے کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے ماضی میں گلوکار اے آر رحمان کے ساتھ کام سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی۔

 گلوکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ممبئی میں تھی اور مجھے چنئی سے فون آیا کہ اے آر رحمان نامی نیا موسیقار کسی فلم کیلئے میوزک کمپوز کررہا ہے تو وہ اس پراجیکٹ میں کمار سانو اور میرے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ اُس دوران مجھے ممبئی میں کئی پُرانے موسیقاروں کے ساتھ بھی کام کرنا تھا جس کے لیے تاریخیں بھی بُک تھیں، میں اے آر رحمان کی وجہ سے پُرانے موسیقاروں کو منع نہیں کرسکتی تھی لہٰذا میں نے اے آر رحمان کو صاف انکار کردیا تھا۔ اُس کے بعد اے آر رحمان نے گلوکار کمار سانو سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے یہ بھی کہہ کر انکار کردیا تھا کہ پتا نہیں یہ نیا موسیقار کون ہے۔ ہم اس کے ساتھ کام کیوں کریں۔ میں نے اور کمار سانو نے اے آر رحمان کو کمتر سمجھ کر اُن کے ساتھ کام کرنے سے انکار تو کردیا تھا لیکن جب بعد میں، میں نے اُن کی موسیقی سُنی تو مجھے اپنے فیصلے پر بہت پچھتاوا ہوا کیونکہ اے آر کی آواز بہت خوبصورت تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں