اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیت لیا

 اے آر رحمان نے ساتویں  مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیت لیا

ممبئی(شوبزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار، میوزک ڈائریکٹر و گیت نگار اے آر رحمان ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ برائے موسیقی جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمان کا نام بھی شامل ہے، اُنہیں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین میوزک ڈائریکٹر (بیک گراؤنڈ اسکور) کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اے آر رحمان بھارت میں سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے میوزک ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں