صبح 5 بجے سوتا ہوں اور 9 بجے اُٹھ جاتا ہوں: شاہ رخ

صبح 5 بجے سوتا ہوں اور 9 بجے اُٹھ جاتا ہوں: شاہ رخ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ’دی گارڈین‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں فلمی کیریئر سے اپنے 5 سال کے وقفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 میری عُمر 50 سال سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس عُمر میں مجھے اپنے کام سے طویل چھٹی کی ضرورت تھی تاکہ میں مستقبل میں بہتر طریقے سے کام کرسکوں۔دیگر لوگوں کی طرح میں بھی کورونا وائرس کے دنوں میں فارغ تھا تو اس دوران، میں سب کو اطالوی پکوان سیکھنے اور ورزش کرنے کا مشورہ دیتا تھا، شاہ رخ خان نے مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی عمر کو سامنے رکھتے ہوئے کچھ خاص قسم کے کردار کرنا چاہتا ہوں۔میگا اسٹار نے اپنی روز مرہ کی روٹین کے بارے میں کہا کہ میں صبح 5 بجے سوتا ہوں اور اگر میری فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو تو میں صبح 9 یا 10 بجے اُٹھ جاتا ہوں، میں فلم کی شوٹنگ کے دنوں میں رات کے 2 بجے گھر آتا ہوں، گھر آنے کے بعد لازمی غسل کرتا ہوں اور پھر 30 منٹ تک ورزش کرتا ہوں جبکہ پورے دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھاتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں