اجے دیوگن کو سلام نہ کرنے پر وجے راز فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے

اجے دیوگن کو سلام نہ کرنے پر  وجے راز فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے

ممبئی(شوبزڈیسک)اداکار وجے راز کو آنے والی فلم سن آف سردار 2 سے نکال دیا گیا ہے، جس کی وجہ ان کی جانب سے فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اجے دیوگن کو سلام نہ کرنا بنی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے شریک پروڈیوسر کمار منگٹ پاٹھک نے کہا کہ وجے کو سیٹ پر ان کے رویے اور مطالبات کی وجہ سے فلم سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وجے راز نے اپنے دفاع میں کہا کہ جب میں شوٹ پر پہنچا تو اس وقت اجے دیوگن مصروف تھے ، اسی لیے انہیں سلام نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں