ڈراپ سین ،نمرہ خان کا اغوا ہراسگی کی واردات میں بدل گیا

ڈراپ سین ،نمرہ خان کا اغوا ہراسگی کی واردات میں بدل گیا

کراچی (شوبزڈیسک ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کی کوشش کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایس ڈی پی او درخشاں کے مطابق واردات اغواء کی کوشش نہیں بلکہ ہراسگی کا واقعہ تھا،تفتیش میں معلوم ہوا ملزم ایک ہی تھا۔اداکارہ نمرہ خان نے کہا میں پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔واضح رہے کہ اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ پر نمرہ خان نے کہا تھا کہ میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مشہور ہوٹل کے باہر اپنے اہل خانہ کا انتظار کر رہی تھی، میری گاڑی آنے والی تھی کہ 3 آدمی آئے اور مجھ پر بندوق رکھی اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔نمرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے میں ایک جانب ہو کر کھڑی ہوگئی تھی اور شاید اسی وجہ سے ان تین افراد کی طرف سے میں اغوا کی اس واردات کو ناکام بنانے میں بھی کامیاب ہوسکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں