نئی نسل کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام ہورہا:خلیل الرحمن قمر

نئی نسل کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام ہورہا:خلیل الرحمن قمر

لاہور (شوبز ڈیسک ) ڈرامہ نویس خلیل الرحمن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز اور فیشن انڈسٹری میں ہم جنس پرست لوگ موجود ہیں۔

 ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ہم جنس پرستی کے قبیح عمل کو قابل قبول بنانے کے لئے ایسے موضوعات پر ڈرامے ، فلمیں اور ویب سیریز بنائی جارہی ہیں۔ڈرامہ ساز نے کہاکہ نئی نسل کو تباہ کرنے کے لئے ایک ایجنڈے کے تحت کام کیا جارہا ہے ۔ میں نے برزخ نامی سیریز نہیں دیکھی، تاہم اس کی کہانی سے معلوم ہوتا ہے کہ سب کچھ ایک ایجنڈے کے تحت کیا گیا ہے ۔ خلیل الرحمن قمر نے کہاکہ میں نے کبھی اس پر تحقیق نہیں کی کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرست لوگوں کی تعداد کتنی ہے ، لیکن اگر ماریہ بی 80 فیصد لوگوں کو ہم جنس پرست قرار دے رہی ہیں تو ان کی بات درست ہوگی، کیونکہ وہ جھوٹ نہیں بولتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں