مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا:ندا یاسر

مجھے بچپن سے رشتے  کروانے کا شوق تھا:ندا یاسر

کراچی(شوبزڈیسک ) مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا۔

 اپنے شو میں انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی لوگوں کی جوڑیاں بنا دیتی تھی۔ بہت کم عمر تھی جب اپنے ماموں کی شادی کروائی۔ ہماری ممانی پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے اپنی امی سے کہا کہ یہ خاتون بہت اچھی ہیں آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔ میری امی نے میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا ۔ اپنے پارٹمنٹ میں 3 یا 4 رشتے میں نے کروائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں