فردوس جمال نے ہمایوں سعید بارے برے الفاظ استعمال کیے:نادیہ خان
کراچی(آئی این پی)اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ سینئر اداکار فردوس جمال نے ہمایوں سعید کے لیے جو ٹی وی شو میں الفاظ کہے، وہ انتہائی برے تھے، انہیں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں تھے۔
ایک پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ پوڈکاسٹس میں اداکاروں کو پھنسایا جاتا ہے، ان سے جان بوجھ کر ایسے سوالات کیے جاتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ غلط بول دیتے ہیں۔ ان کے مطابق پہلے ٹی وی شوز میں ایسا نہیں ہوتا تھا لیکن اب میزبان زیادہ ویوز سے پیسے کمانے کے چکر میں اداکاروں یا مہمانوں کو سوالات کرکے پھنسا دیتا ہے۔