تعلق زہریلا ہوجائے تو نبھانا ضروری نہیں:محب مرزا

 تعلق زہریلا ہوجائے تو نبھانا ضروری نہیں:محب مرزا

کراچی(آئی این پی)معروف اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ جب تشدد اور تضحیک برداشت سے باہر ہوجائے تو شادی کو ختم کردینا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں محب مرزا نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سماج میں شادی سے متعلق غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔ان کے مطابق لوگوں کو یہ سمجھایا اور کہا جاتا ہے کہ ان کی شادی ہوگئی، اب سب کچھ یہی ہے، اسے ہی چلانا ہے، جو بھی ہوجائے اسے کامیاب بنانا ہے ۔محب مرزا کا کہنا تھا کہ وہ طلاق کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی طلاق کو پروان چڑھانے کے بات کرتے ہیں لیکن ان کا سوال ہے کہ شادی کو نبھانے کا جنون کیوں ہے ؟ان کے مطابق اگر کسی تعلق، رشتے یا شادی میں تشدد، تضحیک اور مسائل برداشت سے باہر ہوجائیں تو انہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں