جانی لیور کا کامیڈین عُمر شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا انکشاف

جانی لیور کا کامیڈین عُمر شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارت کے معروف کامیڈین اسٹار جانی لیور نے پاکستان آنے اور پاکستانی لیجنڈری کامیڈین عُمر شریف کے اہلخانہ سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔۔

سوشل میڈیا پر جانی لیور کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں جانی لیورکہہ رہے ہیں کہ میں عُمر شریف کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے اُن کے انتقال پر بہت افسوس ہوا تھا، میں نے اس حوالے سے کئی بار مختلف انٹرویوز میں بھی بات کی ہے ۔ میں عُمر شریف کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں ہوں اور جب بھی پاکستان آیا تو کراچی جاکر عُمر شریف کے اہلخانہ سے ضرور ملاقات کروں گا۔ عُمر شریف کے علاوہ، معین اختر، امان اللہ، رؤف لالا اور شکیل صدیقی بھی مجھے بہت زیادہ پسند ہیں۔اُنہوں نے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی پاکستان جانے کا موقع کا ملا تو لاہور اور کراچی ضرور جاؤں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں