’’گیم آف تھرونز‘‘ کی اداکارہ صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کی طلاق
فلوریڈا(شوبزڈیسک ) مشہور امریکی ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے درمیان طلاق ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ جوئے جونس اور 28 سالہ صوفی ٹرنر نے 5 سال قبل شادی کی تھی جبکہ گزشتہ سال جوئے نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے طلاق خفیہ معاہدے کی منظوری دی ، خفیہ معاہدے میں بیوی کے لیے مالی مدد، اثاثوں کی تقسیم اور ان کی دو بیٹیوں کی کفالت بھی شامل ہے ۔