عمران خان کی واپسی، عامر خان نیٹ فلکس کیلئے کامیڈی فلم بنائیں گے

عمران خان کی واپسی، عامر خان نیٹ فلکس کیلئے کامیڈی فلم بنائیں گے

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ کے مشہور اداکار عمران خان ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے اور ان کی واپسی ایک دلچسپ نیٹ فلکس رومینٹک کامیڈی کے ذریعے ہوگی۔

اس پراجیکٹ کو ان کے ماموں عامر خان پروڈیوس کریں گے جو عامر خان پروڈکشنز کی پہلی OTT پلیٹ فارم پر پیشکش ہوگی۔ اس نئی فلم کی ہدایتکاری دانش اسلم کریں گے، جنہوں نے 2010 میں عمران اور دیپیکا پڈوکون کو فلم ‘بریک کے بعد’ میں ڈائریکٹ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں