حکومت کا چیف جسٹس کی مدت میں توسیع کا مشن، فضل الرحمان کا تعاون سے صاف انکار

اسلام آباد : (دنیانیوز) جمعیت علمائے اسلام نے صرف چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کی تجویز کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جےیو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے،  رات گئے وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان  کو آگاہ کیا اور تعاون کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ترمیم کے حوالے سے مثبت جواب نہیں دیاگیا تاہم سربراہ جےیوآئی نے ایک بار پھر فرد واحد کے لئے قانون سازی کو مسترد کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے  ملاقات میں عدالتی اصلاحات لانے پر زور دیا اور حکومتی وفد کو عدالتی اصلاحات کا پیکیج لانے کی تجویز دے ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں