والد نے آخری کال کرکے فون بند کردیا تھا:ملائکہ کا بیان ریکارڈ

والد نے آخری کال کرکے فون بند کردیا تھا:ملائکہ کا بیان ریکارڈ

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے اپنے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 اُن کے والد نے خودکشی سے چند لمحے قبل اُنہیں فون کال کی تھی اور کہا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور زندگی سے تھک گئے ہیں۔ یہ الفاظ کہنے کے بعد، انیل مہتا نے فون کال بند کردی تھی اور اس کے چند گھنٹے بعد ہی ملائکہ اور امریتا کو اطلاع ملی کہ اُن کے والد نے خودکشی کرلی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں