عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلئے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں:سابق اہلیہ

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلئے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں:سابق اہلیہ

کراچی(شوبزڈیسک)ٹی وی اینکر عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے کہا ہے کہ نازیبا ویڈیو لیک کیس میں اپنے سابق شوہر عامر لیاقت کو انصاف دلوانے کے لیے بطور وکیل مقدمہ لڑ رہی ہوں۔

اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے جس کی صفت وکیل ہے جو سب سے بڑا نگہبان ہے۔ آپ سب کی دعائیں میرا حوصلہ اور ہمت بڑھاتی ہیں۔ مجھے اور بچوں کو ہمیشہ اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔ کسی کی عزت کو پامال کرکے اپنی خواہشات کے محل تعمیر کرنے والوں کی پکڑ ضرور ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں