عرفی جاوید کے تقلید کرنے پر ہانیہ عامر کا اظہارِ پسندیدگی

عرفی جاوید کے تقلید کرنے پر ہانیہ عامر کا اظہارِ پسندیدگی

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالٹی عرفی جاوید پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے متاثر ہو کر ان کے نقشِ قدم پر چل نکلیں۔ z

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں ہانیہ عامر کی طرح چھوٹے بالوں میں دیکھا جا سکتا ہے ، پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے بال ہانیہ عامر سے متاثر ہو کر چھوٹے کر لیے ہیں، اب کاش میں ان کی طرح یا آدھی اچھی لگ سکوں۔ جس پر ہانیہ عامر نے کمنٹ کرتے ہوئے عرفی کے انداز کو پسند کرنے کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں