عادی کا نیلم منیر کو ہونٹوں سے تل ہٹوانے کا مشورہ

عادی کا نیلم منیر کو ہونٹوں سے تل ہٹوانے کا مشورہ

لاہور(شوبزڈیسک)معروف مزاحیہ اداکار و میزبان عدیل امجد المعروف عادی نے اداکارہ نیلم منیر کو ہونٹوں پر موجود تل ہٹوانے کا مشورہ دے دیا۔

مزاحیہ اداکار نے ساتھی فنکار فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اورایک سوال کے جواب میں انہوں نے اداکار فیضان شیخ کو بیٹی کے بعد ایک بیٹے کے لیے منصوبہ بندی کا مشورہ دیا۔اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ نوشین شاہ کو نرم گفتگو کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوشین شاہ بہت اچھی ہیں لیکن جب بھی ان کے انٹرویو دیکھے اور سننے تو محسوس ہوا کہ ان کا لہجہ بہت سخت ہے، انہیں نرم لہجہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ نیلم منیر کو ہونٹوں پر موجود تل ہٹوانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ لوگ اس سے متاثر ہوتے ہوں گے لیکن مجھے یہ متاثر کُن نہیں لگتا، اگر مجھے متاثر کرنا ہے تو انہیں اسے ہٹوا دینا چاہیے۔عادی نے اداکار فہد مصطفیٰ، یاسر نواز، ماریہ واسطی اور نوال سعید کی خوب تعریفیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں