اداکارہ فہیمہ اعوان کا دوسری شادی کا عندیہ

اداکارہ فہیمہ اعوان کا  دوسری شادی کا عندیہ

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ فہیمہ اعوان نے دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اپنی زندگی میں محبت کو دوسرا موقع دے دیں۔

اداکارہ نے بیوہ کی دوسری شادی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں کہ اگر کوئی طلاق یافتہ یا بیوہ ہے تو کسی کنواری کی شادی سے قبل ان کی شادی کریں۔ زندگی میں ایک محرم یا ساتھی کا ہونا بہت ضروری ہے ، مجھے دوستی پر یقین نہیں ہے آپ کا محرم ہر جگہ آپ کے ساتھ ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں