فراز منان عالمی فیشن انڈسٹری کی 500بااثر شخصیات میں شامل

 فراز منان عالمی فیشن انڈسٹری کی 500بااثر شخصیات میں شامل

کراچی(شوبزڈیسک ) پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر فراز منان کو عالمی فیشن انڈسٹری کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست، بی او ایف 500، میں شامل کیا گیا ہے ۔

اس فہرست میں دنیا بھر کے ان افراد کو شامل کیا جاتا ہے جو فیشن انڈسٹری کو نئی جہت دے رہے ہیں۔فراز منان نے اس بڑی کامیابی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا، جہاں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ‘عالمی فیشن انڈسٹری کو تشکیل دینے والی بی او ایف 500 کا حصہ بن کر فخر اور خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔’منان کی فیشن برانڈ دنیا بھر میں اپنی شاندار ملبوسات کے لیے جانی جاتی ہے ، جس میں روایتی ہنر مندی اور جدید ڈیزائن کا حسین امتزاج نظر آتا ہے ۔ان کی تخلیقات نے بالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں جیسے کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور سری دیوی کو بھی متوجہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں