ہاں میں حاملہ ہوں:حبا بخاری اور آریز احمد کا نیا وی لاگ

ہاں میں حاملہ ہوں:حبا بخاری  اور آریز احمد کا نیا وی لاگ

لاہور(شوبزڈیسک ) حبا بخاری اور آریز احمد نے جلد والدین بننے سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان کر دیا۔

حبا بخاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر سوال و جواب پر مبنی نیا وی لاگ شیئر کیا جس میں آریز اور حبا بخاری کو پہلی بار نا صرف والدین بننے سے متعلق خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ اس جوڑی نے مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والے کئی سوالوں کے جواب بھی د یئے ہیں۔حبا بخاری اور آریز احمد کے اس وی لاگ کا ٹائٹل ‘ہاں میں حاملہ ہوں’ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں