شوہر سلیم، شاہ رخ، فواد، ہمایوں سے زیادہ رومانوی:ماہرہ خان
لندن(شوبزڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کو رومانوی ہیرو قرار دے دیا۔
لندن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب میں ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں میزبان نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید اور آپ کے شوہر سلیم کریم میں سے کون سب سے زیادہ رومانوی ہیں؟اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید کو میرے ساتھ رومانس کے لیے سکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے شوہر سلیم کریم کو کسی سکرپٹ کی ضرورت نہیں۔ اسی وجہ سے میرے شوہر سلیم کریم، ان تینوں سٹارز سے زیادہ رومانوی ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔