بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں:عدنان شیخ

 بہن کی نند سے شادی نہیں کی تو بہن نے اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں:عدنان شیخ

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارت کے مقبول ریئلٹی شو ‘بگ باس’ او ٹی ٹی سیزن 3 میں شریک امیدوار عدنان شیخ اپنی نئی نویلی دلہن عائشہ کی تصاویر لیک کرنے پر بہن عفت شیخ کے خلاف بول پڑے اور کہا ۔۔

کہ میں اپنی اہلیہ کو پردے میں رکھنا چاہتا تھا کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ بری نظر لوگوں کی خوشحال زندگی کو کیسے متاثر کرتی ہے ۔ میری بہن چاہتی تھی کہ میں اُس کی نند سے شادی کروں لیکن میں عائشہ سے محبت کرتا تھا اور اُسی سے شادی کرنا چاہتا تھا،اسی وجہ سے بہن نے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کردیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں