فوادخان کی بالی ووڈ میں واپسی ،وانی کپورکیساتھ شوٹنگ شروع

فوادخان کی بالی ووڈ میں واپسی ،وانی کپورکیساتھ شوٹنگ شروع

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم’’عبیر گلال‘‘کی شوٹنگ شروع ہوگئی ۔

فواد کی کافی عرصے بعد بالی ووڈ میں واپسی ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فواد خان اور وانی کپور کی آنے والی فلم کی شوٹنگ سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، فلم کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی ،جس نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے ۔فلم عبیر گلال کی شوٹنگ لندن اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر ہورہی ہے ۔ یہ فلم دو افراد کے گرد گھومتی ہے جو غیر ارادی طور پر ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں غیر متوقع طور پر محبت ہوجاتی ہے ،فلم 2026 کے اوائل تک ریلیزہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں